فیصل آباد: وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلویز میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے اوچھے ہتھکنڈوں سے حکومت کسی طرح مرغوب نہیں ہو گی۔اپوزیشن نے جو سانپ نکالنا ہے وہ نکال لے ‘ انہیں ناکامیوں کے سوا کچھ نہیں ملے گا تمام اتحادی حکومت کے ساتھ ہیں ۔ فضل الرحمان غیر ملکی ایجنڈے پرکام کررہا ہے،پارلیمنٹ سے دوری نے فضل الرحمان کا ذہنی توازن خراب کردیا ہے۔ملک دشمن عناصر کی آشیرباد سے کشمیرکاز کو نقصان پہنچانے والے ہوش کے ناخن لیں ۔ لائن آف کنٹرول پر پاکستانی افواج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیکر ملکی دفاع کی نئی تاریخ رقم کر دی ہے ۔ بھارت کے جنگی جنون اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خاتمے کے لئے دنیا کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔ جنگ ہو یا امن کرتار پور راہداری منصوبہ کو ہر صورت آئندہ مال سکھ یاتریوں کے لئے کھول دیا جائے گا ۔ملک دشمن عناصر کو عوام خوب جانتے ہیں ۔کرپشن کرنے والے قانون کی پکڑ میں آچکے ہیں ۔انہیں اپنے کئے کی سزا ضرور ملے گی ۔ قوم کی لوٹ ہوئی رقم وطن عزیز میں واپس لانا تحریک انصاف کی حکومت کی ذمہ داری ہے اس ذمہ داری کو نبھانے کے لئے حکومت آخری حد تک جائے گی ۔ آزادی مارچ بے وقت رانگنی ہے ‘جسے عوام بری طرح مسترد کر دیں گے ۔ اپوزیشن کو لاک ڈائون اور ملک جام کرنے کی حکومت اجازت نہیں دے گی اور نہ کسی مسلح جتھے کو قانون ہاتھ میں لینے دیں گے ۔ حکومت عوام اور قومی ادارے متحد ہیں ۔31 ۔ اکتوبر کو بھی کچھ نہیں ہو گا