اسلام آباد: اداکارہ ثنا جاوید نے کہا ہے کہ اپنے ہاتھ اپنے ہاتھ میں رکھیں اور کسی سے ہاتھ نہ ملائیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے ایک انٹرویو میں ڈرامہ سیریل رسوائی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ڈرامے کا مقصد ان والدین کو ہمت دینا ہے جو لوگوں سے ڈر کر اپنی بیٹیوں کو خاموش کروا دیتے ہیں، چاہے حالات کچھ بھی ہوں، اپنے بچوں کا ساتھ دیں تا کہ غلط کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ڈاکٹر کا کردار کرکے بہت اچھا لگا۔ ثنا جاوید نے بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کشمیریوں کی مشکلات ختم ہونے کی دعا بھی کی۔