تازہ ترین

آٹھ مارچ کو پروگرامز روکنے کی دھمکی مل رہی ہے، زہرا خان

آٹھ-مارچ-کو-پروگرامز-روکنے-کی-دھمکی-مل-رہی-ہے،-زہرا-خان

ہوم بیسڈ ویمن ورکرز فیڈریشن کی رہنما زہرا خان، سندھ کمیشن برائے خواتین کی نزہت شیریں، آل سندھ لیڈی ہیلتھ ورکرز ایمپلائز ایسوسی ایشن کی ناصرہ پروین، سعیدہ خاتون و دیگر نے کہا ہے کہ 8 مارچ محنت کش خواتین کی جدوجہد کی یاد میں منایا جا تا ہے کراچی: ہوم بیسڈ ویمن ورکرز فیڈریشن کی رہنما زہرا خان، سندھ کمیشن برائے خواتین کی نزہت شیریں، آل سندھ لیڈی ہیلتھ ورکرز ایمپلائز ایسوسی ایشن کی ناصرہ پروین، سعیدہ خاتون و دیگر نے کہا ہے کہ 8 مارچ محنت کش خواتین کی جدوجہد کی یاد میں منایا جا تا ہے ،اس دن کی مناسبت سے خواتین دنیا میں اپنے حقوق اور صنفی و معاشی برابری کیلئے آواز بلند کرتی ہیں لیکن بدقسمتی سے عورت کی بڑھتی بیداری اور شعور سے خوفزدہ چند قوتوں نے خواتین کے خلاف پروپیگنڈا شروع کر رکھا ہے۔ جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ 8 مارچ کو طاقت کے زور پر پرگرامز روکنے کی دھمکی مل رہی ہے جس کی اطلاع متعلقہ اداروں کو کر دی گئی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں