تازہ ترین

آل پاکستان ٹیکسٹائل پراسیسنگ ملز ایسوسی ایشن کی متبادل توانائی کے ذرائع پر سبسڈی فراہم کرنے کی اپیل

آل-پاکستان-ٹیکسٹائل-پراسیسنگ-ملز-ایسوسی-ایشن-کی-متبادل-توانائی-کے-ذرائع-پر-سبسڈی-فراہم-کرنے-کی-اپیل

فیصل آباد : آل پاکستان ٹیکسٹائل پراسیسنگ ملز ایسوسی ایشن نے متبادل توانائی کے ذرائع پر سبسڈی فراہم کرنے کی اپیل کی ہے اور کہاہے کہ ٹیکسٹائل پراسیسنگ انڈسٹری کو گیس کی عدم دستیابی پر انڈسٹری کی بقاء کیلئے انرجی کے متبادل ذرائع پر انحصار، گیس کے متبادل کسی بھی انرجی ذرائع سے کاسٹ آف پروڈکشن میں اضافہ، ٹیکسٹائل پراسیسنگ انڈسٹری کیلئے شدید خطرہ ہے لہٰذاحکومت گیس کے متبادل انرجی ذرائع پر سبسڈی دے تاکہ کاسٹ آف پروڈکشن کم ہونے سے غیر ملکی خریدار وںکیلئے ٹیکسٹائل ویلیو ایڈڈ مصنوعات پر کشش رہ سکیں۔گیس کے متبادل ذرائع میں لکڑی و کوئلہ سے انرجی حاصل کرنے کے رجحان پر آل پاکستان ٹیکسٹائل پراسیسنگ ملز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا کہ حکومت کے پاس ٹیکسٹائل پروسیسنگ انڈسٹری کو دینے کیلئے گیس نہیں ہے لہٰذا دنیا میں باقی ممالک کی طرح متبادل ذرائع کوئلہ سے انرجی حاصل کرنے کی ٹیکنالوجی کو بہتر سے بہتر بنا کر کاسٹ آف پروڈکشن میں کمی لائی جائے۔ انہوں نے فیکٹریوں میں نصب بوائلرز کے خدوخال کے مطابق لکڑی و کوئلہ کے استعمال پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بوائلر کی بناوٹ اس کی ورکنگ اور اس کے مطابق کوئلہ کے استعمال سے کاسٹ آف پروڈکشن پر ایک حد تک کمی کی جا سکتی ہے۔انہوںنے کہاکہ انرجی معاملات پر درپیش مسائل کے بارے میں ایسوسی ایشن مختلف سیمینارز کے انعقاد پر بھی غورکررہی ہے جس سے ٹیکسٹائل پراسیسنگ انڈسٹری ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگی اور کو ل سے توانائی حاصل کرنے کی ٹیکنالوجی میں بہتری لائی جا سکے گی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں