تازہ ترین

آسٹریلیا: دوبارہ آگ کے خدشات سے شہروں کو خالی کرانے کا عمل جاری

آسٹریلیا:-دوبارہ-آگ-کے-خدشات-سے-شہروں-کو-خالی-کرانے-کا-عمل-جاری

نورہ: آسٹریلیا کی عوام کو صورتحال خراب ہونے کے خدشات کے پیش نظر ایک بار پھر مزید خوفناک آتشزدگی کے خطرات کا سامنا ہے جبکہ آسٹریلیا کی نیوی نے جنوب مشرقی علاقے سے 1 ہزار افراد کا انخلا کردیا۔  رپورٹ کے مطابق مالاکوٹا کے مقامی و سیاحوں کو نئے سال کی شام کو لگنے والی آگ کے سبب اپنے اہلخانہ و پالتو جانوروں سمیت چند قیمتی اشیا کے نقل مکانی کی گئی۔جمعے کی شام تک تقریباً 1 ہزار افراد کو ایم ایم اے ایس چولیس اور ایم وی سائیکامور جایا میں لے جایا گیا جو ساحل سے دور ایک محفوظ مقام پر منتقل کی گئی۔ آسٹریلیا میں جھاڑیوں میں آتشزدگی کی وجہ سے بحران سے ملک میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں