مشاعرے کی روایت کو برقرار رکھنے کا سہرا آرٹس کونسل کے سر جاتا ہے ،کراچی آرٹس کونسل شعرا کی حوصلہ افزائی کے لئے جو اقدامات کر رہی ہے کراچی : وہ قابلِ ستائش ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیرزادہ قاسم رضا صدیقی نے کراچی آرٹس کونسل میں منعقدہ یوتھ مشاعرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یوتھ مشاعرہ کراچی آرٹس کونسل اور دی یوتھ تھنک ٹینک کے باہمی اشتراک سے منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر مشاعرے کی صدارت کرتے ہوئے پیرزادہ قاسم رضا صدیقی نے اپنا کلام بھی پیش کیا۔