راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کیساتھ اپنےتاریخی برادرانہ تعلقات کوخاص مقام دیتاہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےسعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی اور افغانستان کی تازہ صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے سعودی قیادت کا او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس اسلام آباد میں بلانے پر شکریہ ادا کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس افغانستان کے حوالے سے عالمی کوششوں کو مربوط بنانے کے لیے ہے۔ اوآئی سی اجلاس افغانستان کےحوالےسےانتہائی اہمیت کاحامل ہے۔ پاکستان سعودی عرب کیساتھ اپنےتاریخی برادرانہ تعلقات کوخاص مقام دیتاہے، جنوبی ایشیامیں دیرپا استحکام کیلئے تنازع کشمیرکا پرامن حل ضروری ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی امن و استحکام کے لیے اپنے تمام ہمسایوں کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی برادرانہ تعلقات کو خاص مقام دیتا ہے۔ سعودی وزیر خارجہ نے افغانستان کی صورت حال میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق سعودی وزیرخارجہ نے بارڈرمنیجمنٹ اورعلاقائی استحکام کیلئےپاکستان کی کوششوں کوسراہا اور سعودی وزیرخارجہ نے پاکستان کیساتھ ہرسطح پرسفارتی تعاون کومزیدفروغ دیےکےعزم کااعادہ کیا۔