احمدپورشرقیہ : پنجاب کے ضلع بہاولپور کی تحصیل احمدپورشرقیہ کے علاقے مسافر خانہ کے قریب افسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے ۔ جی این این کے مطابق مسافر خانہ کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے رکشہ کو ٹکرماردی جس کے نتیجے میں 4 بچے جاں بحق ہوگئے ۔ ریسکیو کے مطابق بچے رکشہ میں سکول جا رہے تھے کہ حادثہ پیش آیا ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔