تازہ ترین

آئمہ نے کانسرٹ میں مداح کے زخمی ہونے پر پرفارمنس روک دی

آئمہ-نے-کانسرٹ-میں-مداح-کے-زخمی-ہونے-پر-پرفارمنس-روک-دی

معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے دوران کانسرٹ مداح کے زخمی ہونے پر پرفارمنس روک دی۔ سوشل میڈیا پر آئمہ بیگ کے کانسرٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں پرفارمنس روک کر مداح سے گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ https://www.instagram.com/p/CYoTM2yh-B2/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=embed_video_watch_again ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آئمہ مداح سے اس کا حال پوچھ رہی ہیں اور کہہ رہی ہیں کیا ہوا ہے پاؤں پر چوٹ لگی ہے؟آئمہ نے انتظامیہ سے اس شخص کو باہر لے جا کر بٹھانے کی درخواست بھی کی جس کے بعد زخمی مداح کو ایک شخص کے سہارے سے کانسرٹ سے باہر جاتا دیکھا گیا۔ آئمہ نے مداحوں سے کہا ایسا  تو نہیں ہوسکتا نا کہ کوئی زخمی ہوجائے اور ہم پھر بھی گاتے رہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں