تازہ ترین

او آئی سی کا بھارت میں مسلمان طالبات کے حجاب پر پابندی پر تشویش کا اظہار

او-آئی-سی-کا-بھارت-میں-مسلمان-طالبات-کے-حجاب-پر-پابندی-پر-تشویش-کا-اظہار

جدہ: اسلامی تعاون تنظیم نے بھارت میں مسلمان طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں اسلامی تعاون تنظیم نے بھارت کی ریاست اتراکھنڈ کے علاقے ہری دوار میں مسلمانوں کی نسل کشی کے حالیہ عوامی مطالبات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ او آئی سی نے سوشل میڈیا پر مسلم خواتین کو ہراساں کرنے کے رپورٹ ہونے والے واقعات کے ساتھ ساتھ کرناٹک میں حجاب پہننے والی خواتین مسلم طالبات پر پابندی کی بھی مذمت کی۔ مزید پڑھیں:خانیوال میں توہین مذہب کے الزام میں شہری کی ہلاکت ،پولیس نے متعدد مشتبہ ملزمان کو گرفتار کرلیا او آئی سی کاکہنا ہے کہ مسلمانوں اور ان کی عبادت گاہوں پر مسلسل حملے، مختلف ریاستوں میں مسلم مخالف قانون سازی کا حالیہ رجحان اور مسلمانوں کے خلاف تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ او آئی سی نے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کونسل کے خصوصی طریقہ کار سے اس سلسلے میں ضروری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔ او آئی سی نے بھارت پر زور دیا کہ وہ مسلم کمیونٹی کی حفاظت، سلامتی اور فلاح و بہبود کو یقینی بنائے، اپنے شہریوں کے طرز زندگی کی حفاظت کرے اور تشدد کی کارروائیوں کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں