ایس ایچ او دربند کیخلاف کارروائی کریں:چیراں، جوداں، ہاڑی کے سینکڑوں افراد کا مطالبہ اوگی: ایس ایچ او تھانہ دربندکی جانب سے مبینہ پولیس گردی کے خلاف چیراں، جوداں اورہاڑی کے دیہادت کے سینکڑوں افراد سراپااحتجاج بن گئے اور ڈی ایس پی سرکل اوگی کے آفس پہنچ گئے اور ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کامطالبہ کردیا بصورت دیگرڈی پی اومانسہرہ اور ڈی آئی جی ہزارہ تک فریاد پہنچانے کااعلان کردیا۔ شہریوں نے ڈی ایس پی کوبتایاکہ دربندپولیس بلاجوازتنگ کررہی ہے ، گزشتہ روز دن دیہاڑے ایس ایچ او دربند لیڈی و دیگر پولیس کے ہمراہ چیراں آئے اورپہلے لیڈی کانسٹیبل کو گھر میںبھیجا، پولیس بغیر وارنٹ ہمارے گھروں میں گھس گئی اور چادر و چاردیواری کاتقدس پامال کیا۔ ایس ایچ اونے کہا مجھے کسی کووارنٹ دکھانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ پولیس ہمارے گھروں سے ناجائزاسلحہ یا غیرقانونی چیزبرآمدنہیں کر سکی۔