تازہ ترین

اوپن ڈور پالیسی، ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہری،شکایات سنیں

اوپن-ڈور-پالیسی،-ڈپٹی-کمشنر-کی-کھلی-کچہری،شکایات-سنیں

افسرپیش کی جانیوالی شکایات کے حل میں گہری دلچسپی لیں،محمد علی کی ہدایات فیصل آباد: ڈپٹی کمشنر محمد علی نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے آفس کے باہر کھلی کچہری لگا کر لوگوں کی شکایات ومسائل سنے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز عفیفہ شاجیہ اورمختلف محکموں کے ضلعی افسر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے درخواست گزاروں کی مختلف محکموں سے متعلقہ شکایات سنتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ ان کی شکایات کے حل کے لئے محکمانہ کارکردگی کی کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے اور انہیں ہر ممکن ریلیف فراہم کرینگے ۔انہوں نے افسروں سے کہا وہ کھلی کچہری میں پیش کی جانے والی شکایات کے حل میں گہری دلچسپی لیں اوردرخواست گزاروں کو مطمئن کیا جائے ۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز اور ضلعی محکموں کے افسرو ں سے کہا وہ اپنے دفاتر میں موجود رہ کر شہریوں کی شکایات کا ازالہ کریں تاکہ انہیں دوردراز سفر نہ کرنا پڑے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں