تازہ ترین

اوپن بیلٹ سے حزب اختلاف کی اصلیت سامنے آ جائے گی، وزیر خارجہ

اوپن-بیلٹ-سے-حزب-اختلاف-کی-اصلیت-سامنے-آ-جائے-گی،-وزیر-خارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حزب اختلاف والے خریدوفروخت کے عادی ہیں اور اوپن بیلٹ سے ان کی اصلیت سامنے آ جائے گی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بہت ہو گیا ہم حزب اختلاف کو اجلاس کی کارروائی بلڈوز نہیں کرنے دیں گے۔ حزب اختلاف کا ایسا رویہ ہو گا تو کوئی بھی بات نہیں کر سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف والوں میں سننے کا حوصلہ ہونا چاہیے ہماری بات پر آپ روایات بھول جاتے ہیں اور اپنی بات منوا کر رہتے ہیں۔ بہت ہوگیا اب یہ رویہ مزید برداشت نہیں ہو گا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ سینیٹ انتخاب اوپن بیلٹ سے کرانے کے پیچھے ایک وجہ ہے۔ حزب اختلاف کو اسمبلی روایات کا خیال نہیں اور کوئی تمیز نہیں۔ حزب اختلاف اگر بات کرنا چاہتی ہے تو بات سننا بھی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف دہرے معیار کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور یہ وکٹ کے دونوں اطراف کھیلنے کے خواہشمند ہیں۔ مراد سعید بات کرے تو واک آؤٹ کر جاتے ہیں راجہ پرویز اشرف کو کہا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم اہم معاملہ ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں