تازہ ترین

اومی کرون کراچی پہنچ گیا، ایک کیس کی تصدیق، عوام میں خوف وہراس

اومی-کرون-کراچی-پہنچ-گیا،-ایک-کیس-کی-تصدیق،-عوام-میں-خوف-وہراس

کراچی: سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے بعد ملک میں اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس بھی سامنے آگیا ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی کے نجی اسپتال میں ایک خاتون میں اومی کرون کی تصدیق ہوگئی ہے، ملک میں افریقی ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد عوام میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا سے 12 لاکھ 88 ہزار افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث اب تک 28 ہزار 803 شہری جاں بحق ہوگئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 350 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 10 مزید شہری جان کی بازی ہار گئے۔ کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46ہزار697 ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ23 لاکھ 85ہزار 347ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 0.74فیصد رہی جبکہ 771مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو 2 ہزار 355افراد نے شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 49 ہزار 421ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز 9 ہزار 829 ہوگئے۔ شرحِ اموات 2.2فیصد پر برقرار ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں