گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا ہے کہ چیلنجز آتے رہتے ہیں مگر ہم انکا بھر پور مقابلہ کر رہے ہیں۔ لاہور: انشاء اللہ لال مسجد کا مسئلہ حل ہو جائیگاکیونکہ وفاقی حکومت اس بارے تمام معاملات کو دیکھ رہی ہے ۔ پاکستان کے پاس دنیا کی بہترافواج ہے جو ہر محاذ پر ملک دشمنوں کوناکام بنارہی ہے ،دہشت گردی کے ساتھ ساتھ انتہاء پسندی کو بھی جڑوں سے ختم کر رہے ہیں۔اولیا ء اکرام نے ہمیشہ امن اور مذہبی ہم آہنگی کا ہی در س دیا ۔ وہ گزشتہ روز پیر عنایت شاہ قادری ؒکے تین روز ہ عرس مبارک کی تقر یبات کے آخری روز دربار پر حاضری اورپھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ہم ایسا پاکستان بنارہے ہیں جو قائدا عظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کی امنگوں کے عین کے مطابق ہوگا ۔