اسلام آباد: اسلامی تعاون تنظیم اوآئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہ تین روزہ دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق اوآئی سی کے سیکرٹری جنرل وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر پاکستان کادورہ کررہے ہیں ۔ سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے یہ ان کا پہلا دورہ پاکستان ہے۔ اپنے دورے کےدوران وہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری سے ملاقاتیں کریں گے۔ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل اور وزیر خارجہ اے اوآئی ای کے ایجنڈے پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔ او آئی سی سیکرٹری جنرل وفد کے ہمراہ آزاد جموں وکشمیر کا دورہ بھی کریں گے۔