تازہ ترین

انگلینڈ کے خلاف فائنل میں سو فیصد کارکردگی دکھائیں گے، بابراعظم

انگلینڈ-کے-خلاف-فائنل-میں-سو-فیصد-کارکردگی-دکھائیں-گے،-بابراعظم

میلبرن: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف فائنل میں سو فیصد کارکردگی دکھائیں گے۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میلبرن میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ میچ کا پریشر ہوتا ہے لیکن کوشش کریں گے کہ دباؤ نہ لیں۔ اس ورلڈ کپ کو 1992 کے ورلڈ کپ سے تشبیہہ دی جارہی ہے، ہم نروس نہیں ہیں۔ https://twitter.com/grassrootscric/status/1591252404066217984?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1591252404066217984%7Ctwgr%5E2903505a8df05e778c79cdedd6bc03de883762f6%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2399824%2F16 بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف فائنل کے لیے جو پلان بنایا ہے اس پر عمل کرنا ہے۔ سارے کھلاڑی فائنل کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں۔ انگلینڈ بہترین ٹیم ہے ہماری ان سے ہوم سیریز ہوچکی ہے۔ فائنل میں اپنا سو فیصد دیں گے۔ https://twitter.com/grassrootscric/status/1591246370304061440?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1591246370304061440%7Ctwgr%5E2903505a8df05e778c79cdedd6bc03de883762f6%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2399824%2F16 بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ابتدائی 6 اوور بہت اہم ہیں۔ ہمارا کام محنت کرنا ہے نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں ٹاس کی اہمیت زیادہ نہیں ہے۔ موسم ہمارے ہاتھ میں نہیں لیکن دعا ہے کہ میچ بارش سے متاثر نہ ہو اور مکمل ہو۔ https://twitter.com/grassrootscric/status/1591249799386628098?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1591249799386628098%7Ctwgr%5E2903505a8df05e778c79cdedd6bc03de883762f6%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2399824%2F16

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں