تازہ ترین

انگلینڈ کو سیمی فائنل سے پہلے بڑا دھچکا، جیسن روئے ورلڈکپ سے باہر

انگلینڈ-کو-سیمی-فائنل-سے-پہلے-بڑا-دھچکا،-جیسن-روئے-ورلڈکپ-سے-باہر

دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل سے قبل انگلش ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، انگلش بلے باز جیسن روئے ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ متحدہ عرب امارات میں جاری آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران جنوبی افریقا کے خلاف اپنے آخری گروپ میچ میں بیٹنگ کے دوران انگلینڈ کے اوپننگ بلے باز جیسن روئے ان فٹ ہوکر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔ انگلینڈ کو نیوزی لینڈ کے خلاف ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل سے پہلے جیسن روئے کے فٹ ہونے کی امید تھی تاہم اب انگلینڈ نے جیسن روئے کی میگا ایونٹ سے باہر ہونے کی تصدیق کردی۔ https://twitter.com/bbctms/status/1457682052648689668?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1457682052648689668%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2244851%2F16 دوسری جانب انگلینڈ نے جیسن روئے کے متبادل کے طور پر جیمز ونس کا اعلان کردیا جو متحدہ عرب امارات میں ٹیم کے ساتھ ہی ریزرو کھلاڑی کے طور پر موجود ہیں۔ واضح رہے انگلینڈ کو میگا ایونٹ میں دوسرا دچھکا لگا ہے، اس سے پہلے فاسٹ بولر ٹیمل ملز بھی ان فٹ ہوکر ورلڈکپ سے باہر ہوچکے ہیں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں