تازہ ترین

انسٹاگرام کا2022میں ویڈیوز پرتوجہ مرکوز کرنے کااعلان

انسٹاگرام-کا2022میں-ویڈیوز-پرتوجہ-مرکوز-کرنے-کااعلان

میٹا کی مقبول فوٹو ایںڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ سال 2022 میں انسٹاگرام پر ویڈیوز اور ریلز پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ رواں برس انسٹاگرام سے متعلق متعدد تنازعات کے بعد کمپنی کے سی ای او ایڈم موسیری نے ایک ٹوئٹر ویڈیو میں 2022 کے لیے ترجیحات بتائیں۔ انسٹاگرام کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رواں برس شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے انٹرنیٹ کی مقبول ترین ویب سائٹ کی دوڑ میں گوگل کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ایڈم موسیری نے کہا کہ ہم اس پر نظرثانی کرنے جارہے ہیں کہ انسٹاگرام کیا ہے کیونکہ دنیا بہت تیزی سے بدل رہی ہے اور ہمیں بھی اس کے مطابق خود کو بدلنا ہوگا۔ https://twitter.com/mosseri/status/1475872830570909698?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1475872830570909698%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Furdu%2Ftechnology%2F2021%2F12%2F2482017%2F انہوں نے 2022 کے لیے انسٹاگرام کی ترجیحات کے بارے میں بتاتے ہوئے زور دیا کہ ویڈیوز پر زیادہ توجہ مرکوز کی جائے گی اب ہم صرف فوٹو شیئرنگ ایپ نہیں رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انسٹاگرام اپنے تمام ویڈیو فارمیٹس کو ریلز کے ارگرد جمع کرے گی اور اس کو مزید توسیع دی جائے گی۔  یہاں یہ بات مدںظر رہے کہ حالیہ مہینوں میں انسٹاگرام میں ویڈیوز کے حوالے سے تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ رواں برس اکتوبر میں انسٹاگرام نے آئی جی ٹی وی کو ختم کردیا تھا تاکہ زیادہ دورانیے کی ویڈیوز کو مین فیڈ پر لایا جاسکے۔ ایڈم موسیری نے کہا کہ انسٹاگرام کی جانب سے کمانے میں زیادہ مددگار ٹولز کو متعارف کرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انسٹاگرام میں میسجنگ اور شفافیت پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں