تازہ ترین

انسٹاگرام پر اب لائیکس کی تعداد کو چھپانا ممکن ہو گا

انسٹاگرام-پر-اب-لائیکس-کی-تعداد-کو-چھپانا-ممکن-ہو-گا

سوشل میڈیا کا بڑا پلیٹ فارم فیس بک ایک نیا فیچر متعارف کرا رہا ہے جس سے اس کی زیرِ ملکیت کمپنی انسٹاگرام پر لائیکس کی تعداد کو چھپانا ممکن ہو سکے گا۔​ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس نئے فیچر سے یہ معلوم ہو سکے گا کہ سوشل میڈیا پر موجود ہونے کے دباؤ کو کم کیا جا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام جلد صارفین کی مخصوص تعداد کو یہ اجازت دے گا کہ وہ یہ فیصلہ کر سکیں کہ آیا وہ اپنی پوسٹس پر آنے والے لائیکس یا دوسروں کی پوسٹس کے لائیکس کی تعداد کو دیکھنا چاہتے ہیں یا نہیں۔ فیس بک کے مطابق انسٹاگرام پر اس آزمائش کے تحت صارفین صرف اپنی پوسٹس پر آنے والے لائیکس نہیں دیکھ سکیں گے لیکن پوسٹس پر آنے والے کمنٹس دیکھے جا سکیں گے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں