انسان کو مکینیکل ٹانگیں فراہم کرنے والا جدید روبوٹ تیار

شائع شدہ تاریخ 27 مارچ, 2026
انسان-کو-مکینیکل-ٹانگیں-فراہم-کرنے-والا-جدید-روبوٹ-تیار

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ جدید نظام انسان اور روبوٹ کے امتزاج پر مبنی ہے، جس میں انسان چار ٹانگوں والے جاندار کی طرح حرکت کر سکتا ہے۔

تحقیقی ٹیم کی قیادت کرنے والے ماہرین کے مطابق یہ سسٹم دو خودمختار روبوٹک ٹانگوں اور ایک روبوٹک دھڑ پر مشتمل ہے، جو ایک نرم لچکدار نظام کے ذریعے انسان کے ساتھ منسلک ہوجاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ڈیزائن وزن کی بہتر تقسیم کو ممکن بناتا ہے اور چلنے کے دوران انسانی جسم کے مرکزِ ثقل کے ذریعے آگے بڑھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

یہ روبوٹک مکینیکل ٹانگیں صارف کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر چلتی ہیں، وزن کا بوجھ بانٹتی ہیں اور آگے بڑھنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔

تحقیق کے مطابق یہ نظام مختلف رفتار اور سمتوں میں انسانی حرکت کے ساتھ خود کو ہم آہنگ کر لیتا ہے اور مختلف اقسام کی زمین پر باآسانی چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تجربات سے معلوم ہوا کہ یہ سسٹم بھاری وزن اٹھانے میں نمایاں مدد فراہم کرتا ہے۔ جب شرکاء نے تقریباً 20 کلوگرام وزن اٹھایا تو ان کی توانائی کے استعمال میں تقریباً 35 فیصد کمی آئی، جبکہ پیروں پر دباؤ تقریباً 52 فیصد کم ہو گیا۔