پشاور : وفاقی وزیر شبلی فراز نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا انتخابی اصلاحات کیلئے پارلیمنٹ کا اجلاس اگلے ہفتے میں ہو گا۔ وزیر شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم نوجوانوں کی وجہ سے حکومت میں ہیں، اتحادیوں کے تحفظات دور کریں گے، مزید کہا کہ ایم کیو ایم اور ق لیگ کو ای وی ایم پر بریفنگ دے چکے۔ اُنہوں نے کہا کہ افغانستان کی معاشی صورتحال پریشان کن ہے، عالمی قوتوں کو افغانستان کی معیشت کے لئے کردار ادا کرنا چاہئے۔