تازہ ترین

انتخابات اکتوبر 2023 میں ہوں گے،الیکشن مہم کو نواز شریف لیڈ کرینگے: رانا ثناء

انتخابات-اکتوبر-2023-میں-ہوں-گے،الیکشن-مہم-کو-نواز-شریف-لیڈ-کرینگے:-رانا-ثناء

فیصل آباد:رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ انتخابات اکتوبر 2023 میں ہوں گے اور الیکشن مہم کو نواز شریف لیڈ کریں گے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ن لیگ پنجاب میں اکثریت حاصل کرے گی جب کہ ابھی جو بھی اسمبلی ٹوٹی ہم وہاں سے الیکشن لڑ کر کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے چار سال میں ملکی بہتری کے لیے کچھ نہیں کیا، توشہ خانہ سے گھڑیاں چوری کی گئیں، اربوں روپے کے تحائف بیچ دئیے گئے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تحائف کی وجہ سے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات خراب ہوئے، 5 ارب کی پراپرٹی حاصل کی اور 50 ارب روپے کا قومی خزانے کو ٹیکہ لگایا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمارے خلاف جھوٹے کیسز تھے جو ختم ہو گئے، عمران خان کے خلاف جو حقیقی کیسز ہیں وہ لازمی بنیں گے، مسلم لیگ ن 2023 کا الیکشن بھرپور طریقے سے لڑے گی ن لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت ہے، نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، انہوں نے ہمیشہ ملک و قوم کی بہتری کو پیش نظر رکھا اور ان کے دور میں ملکی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی تھی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں