امریکا کیجانب سے ایران کیلئے امن عمل کی 5 سخت شرائط مقرر، نقصان کا معاوضہ دینے سے انکار

شائع شدہ تاریخ 18 مئی, 2026
امریکا-کیجانب-سے-ایران-کیلئے-امن-عمل-کی-5-سخت-شرائط-مقرر،-نقصان-کا-معاوضہ-دینے-سے-انکار

ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی اور ممکنہ امن عمل کے تناظر میں ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں واشنگٹن نے تہران کے لیے5 سخت شرائط عائد کر دی ہیں۔

 فارس نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ان شرائط کو پورا کیے بغیر دونوں ممالک کے درمیان امن عمل کو آگے نہیں بڑھایا جا سکتا۔

رپورٹ کے مطابق امریکا نے ایران کے اس مطالبے کو مسترد کر دیا ہے جس میں ایرانی سرزمین پر بمباری سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے معاوضہ طلب کیا گیا تھا۔

واشنگٹن نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی مالی ادائیگی کے لیے تیار نہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا نے 400 کلوگرام افزودہ یورینیم کی منتقلی اور ایک جوہری تنصیب تک محدود کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکا نے ایران کے منجمد اثاثوں میں صرف 25 فیصد تک نرمی پر آمادگی ظاہر کی ہے، اور لبنان سمیت تمام محاذوں پر کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات پر زور دیا ہے۔