امریکا سے مذاکرات : ایرانی وفد آج منگل کی شام اسلام آباد پہنچے گا

شائع شدہ تاریخ 21 اپریل, 2026
امریکا-سے-مذاکرات-ایرانی-وفد-آج-منگل-کی-شام-اسلام-آباد-پہنچے-گا

ایرانی وفد امریکا سے مذاکرات کے لیے منگل کی شام اسلام آباد پہنچے گا، اس سلسلے میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب امریکی نیوز چینل سی این این نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس مذاکرات کیلئے منگل کو واشنگٹن سے پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔

امریکا اور ایران کے مذاکرات اسلام آباد میں بدھ کو ہوں گے، پاکستان کی جانب سے "اسلام آباد معاہدہ” ممکن بنانے کی ہرممکن کوششیں کی جارہی ہیں، ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار نے ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

حکومت پاکستان نے ایران امریکا مذاکرات کا انعقاد یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے، محسن نقوی سے ملاقات میں امریکی اور ایرانی سفیروں نے پاکستان کے تعمیری کردار کی پذیرائی کی۔