امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے جاپان نے اپنی فوجیں خلیج عدن بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جاپانی وزیراعظم شنزو آبے نے ایک بیان میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیا اور کہا کہ صورتحال کو مزید بگڑنے سے بچانا ہوگا ۔جاپانی وزیراعظم شینزو آبے نے ایک بیان میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیا اور کہا کہ صورتحال کو مزید بگڑنے سے بچانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جاپان نے خلیج عدن میں فوج بھیجنے کا فیصلہ بحری تجارتی راہداری کو تحفظ دینے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے کیا ہے۔جاپانی وزیراعظم نے یہ بھی کہاکہ موجودہ مسئلہ سفارتی ذرائع سے حل کیا جانا چاہیے تاکہ صورتحال مزید نہ بگڑے۔