تازہ ترین

الیکٹریکل وہیکلز کا انقلاب دستک دینے کو ہے، وفاقی مشیر

الیکٹریکل-وہیکلز-کا-انقلاب-دستک-دینے-کو-ہے،-وفاقی-مشیر

برقی گاڑیوں کے باعث تیل کے درآمدی بل میں ایک ارب ڈالرز کی کمی آسکتی ہے جلد ای سی سی میں الیکٹریکل وہیکل پالیسی سے متعلق مسودہ پیش کردیا جائیگا،ملک امین اسلم کراچی : وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ الیکٹریکل وہیکل پالیسی سے متعلق مسودہ جلد ای سی سی میں پیش کردیا جائے گا۔گزشتہ روز کراچی کے علاقے بن قاسم میں واقع کراؤن گروپ کے پلانٹ کا دورہ کرتے ہوئے ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ اس وقت پالیسی سے متعلق مراعات اور ایس آر اوز پر کام آخری مراحل میں ہے، ملک میں الیکٹریکل وہیکلز کا انقلاب دستک دینے کو ہے ،برقی گاڑیوں کے باعث ملک میں تیل کے درآمدی بل میں ایک ارب ڈالرز کی کمی آسکتی ہے جبکہ یو ایس ایڈ نے اپنی ایک رپورٹ میں 2 ارب ڈالرز کی بچت کے امکان کو ظاہر کیا ہے، اس وقت ملک میں چار ہزار میگاواٹ فاضل بجلی ہے جس کے کیپیسٹی چارجز حکومت ادا کررہی ہے ، برقی گاڑیاں مارکیٹ میں آنے کے بعد اس فاضل بجلی کو الیکٹریکل گاڑیوں میں استعمال کیا جا سکے گا، ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ ملک میں 2 کروڑ سے زائد موٹر سائیکلیں اور رکشے ہیں جبکہ الیکٹریکل چارجنگ اسٹیشنز کیلئے ملک بھر میں بند تین ہزار سے زائد سی این جی اسٹیشنز سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر کراؤن گروپ نے اپنی کراؤن الیکٹریکل وہیکلز کی خصوصی رینج کی مارکیٹنگ ٹیسٹنگ اور سیلز ڈسپلے کا اہتمام کیا جس میں ٹو، تھری اور فور وہیلرز شامل تھیں جو پورٹ قاسم پر 2 ارب روپے کی سرمایہ کاری سے گروپ کے مینو فیکچرنگ پلانٹ میں تیار کی گئی تھیں۔ اس موقع پر کراؤن گروپ کے چیئرمین ایم فرحان حنیف کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد ہے کہ پاکستانی عوام کو روز مرہ کی سفری سہولیات کیلئے سستی اور قابل اعتماد وہیکلز کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں