(ن) لیگ عوام کے مسائل کے حل کے سلسلے میں اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ملتان : مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں ملک آصف رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ حکومت خطہ کے وسیع تر مفاد کے لئے قدم بڑھائے تو (ن) لیگ غیر مشروط طور پر ساتھ دینے کو تیار ہے حالانکہ (ن) لیگ کے دور حکومت میں دوصوبوں بہاولپور اور جنوبی پنجاب کے قیام کے سلسلے میں قرار دادیں پنجاب اسمبلی میں منظور کی گئیں لیکن اسی دوران (ن) لیگ کی حکومت کے خلاف رکاوٹیں کھڑی کی گئیں جس کی وجہ سے ملتان میں سب سیکرٹریٹ نہ بن سکا ،لیگی رہنماعثمان خان بابر کی رہائش گاہ طارق روڈ پر پریس کانفرنس کے دوران ملک آصف رفیق رجوانہ نے کہا کہ الگ صوبوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس سلسلے میں (ن) لیگ کے دور حکومت میں ملتان میں سیکرٹریٹ بھی بنانے کے لئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ، انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ عوام کے مسائل کے حل کے سلسلے میں اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ۔