تازہ ترین

السی کے بیج کھانے سے کیا ہوتا ہے؟

السی-کے-بیج-کھانے-سے-کیا-ہوتا-ہے؟

کتھئی رنگ کے چھوٹے چھوٹے السی کے بیجوں میں قدرت نے بے شمار فوائد رکھیں ہیں، یہ بے شمار طبی خصوصیات کے حامل ہیں اسی لیے روزانہ کی بنیاد پر ان کے استعمال سے جلد کی خوبصورتی، ناخن، بالوں اور صحت مند رہنے کے لیے کسی اور سپلیمنٹس کی ضرورت نہیں رہتی۔ ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ السی میں اومیگا تھری، فائبر، متعدد منرلز، وٹامنز اور انوکھی قسم کی جڑی بوٹی کمپاؤنڈز پائے جانے کے باعث اس کا استعمال دل کے مریضوں کے لیے بہترین غذا ہے جبکہ یہ کینسر اور ذیابطیس 2 سے بھی بچاتی ہے، اس کے علاوہ گُڈ فیٹ ، پروٹین حاصل کرنے کا اچھا ذریعہ ہے ۔ السی میں پائے جانے والے متعدد وٹامنز ، منرلز اوردیگر خصوصیات تھا ئمائین : تھا ئمائین کو وٹامن بی 1 بھی کہا جاتا ہے ، وٹامن بی کو نظام ہاضمہ کی صحت کے لیے بنیادی جز قرار دیا جاتا ہے ۔ کوپر: کوپر انسانی جسم کے متعدد فنکشنزکے کام آتا ہے ، جسم متحرک رکھنے کے لیے اس کا استعمال بہت ضروری ہے ۔ مولیبڈینم : السی میں مولیبڈینم منرل بھی پایا جاتا ہے جس سے انسانی پٹھوں کو نشونما میں مدد ملتی ہے، یہ ایک بنیادی منرل ہے جو صرف بیجوں میں ہی پایا جاتا ہے ۔ میگنیشیم: میگنیشیم سے انسانی پٹھوں کو بننے میں مدد ملتی ہے جبکہ اس کا استعمال لازمی بتایا جاتا ہے ، میگنیشیم السی کے علاوہ کیلوں میں بھی بھاری مقدار میں  پایا جاتا ہے۔ فاسفورس: ہڈیوں کی صحت میں اہم کردار ادا کرنے والا اور انسانی جسم کے پٹھوں کو متوازن رکھنے والا فاسفورس السی میں مناسب مقدار میں پایا جاتا ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں