تازہ ترین

الحمر امیں نامور کامیڈین امان اللہ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

الحمر-امیں-نامور-کامیڈین-امان-اللہ-کی-یاد-میں-تعزیتی-ریفرنس

امان اللہ کی زندگی میں ان سمیت ان گنت فنکاروں کی امداد کی:فیاض الحسن چوہان ریفرنس امان اللہ کاہے منسٹر کا نہیں،جتانے سے بہتر ہے کچھ نہ دیں :اداکا رسہیل احمد لاہور: الحمرا آرٹس کونسل کے زیر اہتمام نامور کامیڈین امان اللہ خان (مرحوم) کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا،لیجنڈ اداکار سہیل احمد ،خالد بٹ ،شیبا حسن بٹ ،میگھا ،عبداللہ چلی،پرویز رضا ،جاوید کوڈو ،شاہد خان، ہدایات کار، فلمساز پرویز کلیم،ناصر نقوی ،نور اللہ ،امان اللہ کے بچوں سمیت سٹیج، ٹی وی اور فلم سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ فنکاروں نے امان اللہ کے فن کے اعتراف میں اوپن ایئر تھیٹر کو امان اللہ تھیٹر کے نام سے منسوب کرنے پر زور دیا ، ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ امان اللہ خان کی وفات پر قبر کا مسئلہ حل کرایا، لوگوں نے اسے بھی سستی شہرت قرار دے دیا ،صرف سوسائٹی کے قواعد و ضوابط کی وجہ سے روکا جا رہا تھا ۔ امان اللہ کی زندگی میں ان سمیت ان گنت فنکاروں کی امداد کی۔ اداکار خالد بٹ اور سہیل احمد نے فیاض الحسن چوہان کو کھری کھری سنا دیں ، کہاکہ جتانے سے بہتر ہے کچھ نہ دیں، عزت نفس مجروح نہ کریں۔امان اللہ نے جتنی فن کی خدمت کی پوری قوم ان کی مقروض ہے ۔ سہیل احمد نے کہا کہ حکمرانو، امان اللہ اتنا بڑا فنکار تھا آپ تو اسکی قیمت ہی نہیں لگا سکتے ، ملک کا سرمایہ تھے ، مگر دکھ والی بات ہے کہ لوگوں کے پیٹ میں درد اٹھا، وہ تعزیتی ریفرنس سے اٹھ کر چلے گئے ، امان اللہ کا تعزیتی ریفرنس ہے منسٹر صاحب کا نہیں جو اپنی واہ واہ کرتے چلے گئے ،ہم نے کئی وزرا دیکھے ہیں پھر کوئی نیا آ جائے گا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں