سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستارنے ہولی کے موقع پر ہندو برادری کو مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کراچی : کہ آج ہندو بھائی پاکستان اور دنیا بھر میں ہولی کا دن منا رہے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ گندم کی کٹائی کے بعد کسانوں نے رنگوں سے خوشی منا کر ہمیشہ اس تہوار کی خوشی کا لطف اٹھایا، تمام ہندو بھائیوں کو ہولی کے تہوار کی مبارکباد ہو۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتیں ہمارے ملک کے خوبصورت رنگوں کی طرح ہیں، اقلیتوں کی آزادی قائداعظمؒ کے پاکستان کی پہچان ہے، مجھ سمیت تمام او آر سی ممبران و کارکنان ہندو بھائیوں کی ہولی کی خوشیوں میں شامل ہیں۔