تازہ ترین

اقرا عزیز نے زندگی کیلئے یاسر کے انتخاب کی وجہ بتادی

اقرا-عزیز-نے-زندگی-کیلئے-یاسر-کے-انتخاب-کی-وجہ-بتادی

کراچی : اقرا عزیز نے زندگی بھر ساتھ نبھانے کیلئے یاسر کے انتخاب کی وجہ بتادی۔انہوں نے یاسر کا ایک انٹرویو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میں نے یاسر کا انتخاب اپنے لیے اس لیے کیا کیونکہ یہ سچ بولتے ہیں ہمیشہ اور لوگوں میں فرق نہیں کرتے ، سب کی عزت کرتے ہیں۔ اقراء نے کہا کہ اس سب سے بڑھ کر یہ کہ یاسر صحیح معنوں میں عورت کی عزت کرنا جانتے ہیں، میری امی اور بہن کے بعد یاسر سے زیادہ اعتماد مجھے کسی نے نہیں دیا۔ اداکارہ نے کہا کہ آج کل کے زمانے میں یہ ایک اہم بات ہے کہ ایک مرد آپ کے کام اور آپ کے خوابوں کی تعبیر پانے میں حمایت کرے اور چاہے کہ آپ کامیابی کی بلندیوں کو سر کریں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں