لیب کی بدو لت متعدد سیکٹرز میں انقلابی تبد یلی آ ئیگی ، شفیق اکبر، ہارون اسلم اسلام آ باد : اقبال انسٹیٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز کے زیر اہتمام گرانا گروپ آف کمپنیز کے اشتراک سے نئی ریسرچ اینڈ انوویشن لیب کا افتتاح کیا گیا۔ یہ لیب نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی اسلام آباد میں قائم نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک میں بنائی گئی ہے ۔ چیئر مین اقبال انسٹیٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیزاور سی ای او گرانا گروپ آف کمپنیزشفیق اکبر نے کہا کہ اس ریسرچ اینڈ انوویشن لیب کی بدو لت متعدد سیکٹرز میں انقلابی تبد یلی آ ئیگی ،خصو صا ً رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں بڑی تبدیلی آ سکتی ہے ۔اقبال انسٹیٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیزکے ایڈوائزر بورڈ کے صدر لیفٹیننٹ جنرل( ر ) ہارون اسلم نے کہا کہ نئی ریسرچ اینڈ انوویشن لیب پاکستان کی ترقی کی طرف ایک اہم قدم ہے ۔