تازہ ترین

اقبال انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز کا مشاورتی بورڈ تشکیل دیدیا گیا

اقبال-انسٹی-ٹیوٹ-آف-پالیسی-سٹڈیز-کا-مشاورتی-بورڈ-تشکیل-دیدیا-گیا

بورڈ کے افتتاحی اجلاس میں اکیڈمیا، حکومت اور صنعت کاروں کی بڑی تعداد کی شرکت اسلام آباد : اقبال انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز (آئی آئی پی ایس) کی جانب سے بہتر رہنمائی کے لئے مشاورتی بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔ اسلام آباد میں منعقدہ بورڈ کے افتتاحی اجلاس میں اکیڈمیا، حکومت اور صنعت کاروں کی بڑی تعدادنے شرکت کی،مشاورتی بورڈ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے تجربہ کار پیشہ ور افراد پر مشتمل ہے جس میں سابق وزیر مملکت اور چیف ایگزیکٹو ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی طارق اکرام (ستارہ امتیاز)، رائل کالج آف فزیشنز اور سرجن یوکے کے انٹرنیشنل ایسوسی ایٹ ڈائریکٹرڈاکٹر آصف نقوی، سابق ڈی جی بحریہ یونیورسٹی اسلام آبا ریئر ایڈمرل (ر) سلیم اختر، سابق وفاقی سیکرٹری ڈاکٹر شجاعت علی، چیئرمین تعلیم فاؤنڈیشن ڈاکٹر ظفر قادر، ایئر وائس مارشل (ر) سہیل احمد اور وائس چیئرمین ٹاؤن پلاننگ پاکستان کونسل آف آرکیٹیکٹس اینڈ ٹاؤن پلانرز خرم فرید بارگٹ کے نام شامل ہیں،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین اقبال انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز شفیق اکبر نے کہا کہ ا قبال انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز ڈیجیٹل سلوشنز کے ذریعے پورے ملک میں شہری اراضی کی جامع نقشہ سازی اور ڈیجیٹلائزیشن میں رہنمائی کرے گا ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں