افغانستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر راشد خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں وہ پاکستانی ڈرامے کا گانا گنگنا رہے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے راشد خان نے مداحوں کیلئے پاکستانی ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کا گانا گنگنایا جس کے بعد ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے۔ https://twitter.com/ahmersatti90/status/1399301452200284162 ٹوئٹر پر یہ ویڈیو ایک صارف کی جانب سے شیئر کی گئی جب کہ کرکٹر کا یہ پوشیدہ ٹیلنٹ دیکھ کر مداح بھی حیران ہوئے اور انہوں نے راشد کی سریلی آواز کو سراہا۔ واضح رہے کہ افغانستان سے تعلق رکھنے والے لیگ اسپنر راشد خان پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا حصہ ہوں گے اور ابوظبی میں لاہور کو جوائن کریں گے جس کی تصدیق لاہور قلندرز کے سی او او سمین رانا نے کی ہے۔