اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا افغانستان کے تمام گروپ مل بیٹھ کر افغان مسئلے کا حل نکالیں۔ افغان عوام امن چاہتے ہیں، وہ بے گھر اور بے روزگار نہیں ہونا چاہتے ۔ ہمارا افغانستان میں کوئی فیورٹ نہیں ہے، افغان جو بھی فیصلہ کریں گے اس کا خیر مقدم کریں گے۔ انہوں نے کہا بھارتی میڈیا سے زیادہ متاثر ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ دنیا کو افغان مسئلے کی سنگینی کا احساس ہے۔ بھارت بھی اس مسئلے کو الجھانے کی بجائے سلجھانے کی کوشش کرے۔ اسی میں خطے کی بہتری ہے۔ افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ ہم نے نہیں افغانوں نے کرنا ہے۔