تازہ ترین

افغانستان:مسجد میں دھماکے سے33 افراد جاں بحق

افغانستان:مسجد-میں-دھماکے-سے33-افراد-جاں-بحق

کابل:افغانستان میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکے سے بچوں سمیت 33 افراد جان کی بازی ہار گئے،40 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق افغان شہر قندوز میں نماز جمعہ کے دوران لرزہ خیز دھماکہ ہوا جس میں 33 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 43 کو زخمی حالت اسپتال منتقل کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس میں ترجمان طالبان کے حوالےسے بتایا گیا ہے کہ دھماکے میں بچوں سمیت 33 افراد جاں بحق جبکہ 43 زخمی ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ دھماکے سے مسجد کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ تاحال کسی بھی گروپ کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔ قندوز دھماکے پر طالبان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ حالیہ واقعات میں ملوث شر پسند عناصر کی گرفتاری اور سزا کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جا رہی ہیں۔  خیال رہے کہ اس سے ایک روز قبل بھی افغانستان کے 3 شہروں میں بم دھماکے ہوئے تھے جن میں مزار شریف کی مسجد میں ہونے والے دھماکے میں 12 افراد جاں بحق اور 58 زخمی ہوئے تھے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں