اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کاکہنا ہے کہ وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہمارا مقصد افغانستان میں استحکام یقینی بنانا ہے، آج دنیا پاکستان کے نقطہ نظر کے قریب آ رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی ویب سائیٹ ٹوئٹر پراپنے بیان میں وفاقی وزیراطلاعات فوادحسین چوہدری نے کہا کہ کل وزیراعظم نےآئی ایس آئی ہیڈ کواٹرز کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان کو آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی اور ان کی ٹیم نے افغانستان کی بدلتی صورتحال پرتفصیلی بریفنگ دی ۔ فواد چوہدری نے لکھا کہ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ افغانستان میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان نے بہت کام کیا ہے۔ آج دنیا پاکستان کے نقطہ نظر کے قریب آرہی ہے ۔ https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1481497558010966016?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1481497558010966016%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fgnnhd.tv%2Furdu%2Fnews%2F10819 واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں ملکی سلامتی اور افغانستان کی حالیہ صورتحال کے تناظر میں خطے میں درپیش تبدیلیوں پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وفاقی وزرا بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ تھے۔