تازہ ترین

افسران ذمہ داری اور سنجیدگی سے کام کریں :ڈپٹی کمشنر

افسران-ذمہ-داری-اور-سنجیدگی-سے-کام-کریں-:ڈپٹی-کمشنر

وہاڑی: ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید کی زیر صدارت ضلعی افسران کا اجلاس ہوا۔ اجلا س میں کورونا ایس او پیز، پرائس کنٹرول،انسداد ڈینگی، گندم خریداری، ٹڈی دل، پٹرولیم مصنوعات کی دستیابی اورحکومتی پالیسوں پر عملدرآمد کے حوالے سے بھی تفصیلی جائزہ لیا گیاڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے اس موقع پر کہا کہ افسران ذمہ داری اور سنجیدگی سے کام کریں حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنا کر عوام کو سہولیات فراہم کی جائیں۔ کام نہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا افسران دکانوں، مارکیٹوں اور بسوں میں کورونا وائرس سے بچاؤکے حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کرائیں کورونا وائرس پر عملدرآمد نہ کرنے والی دکانوں اور مارکیٹوں کو سیل اور جرمانے کئے جائیں مارکیٹوں میں نو ماسک نو سروس کے سلوگن پر عملدرآمد کرایا جائے ،بعد ازاں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہا کہ کلین اینڈ گرین مہم کے تحت ضلع وہاڑی کو سرسبز و شاداب بنایا جارہا ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں