تازہ ترین

افسران ترقیاتی منصوبوں کی خود مانیٹرنگ کریں:عامرخٹک

افسران-ترقیاتی-منصوبوں-کی-خود-مانیٹرنگ-کریں:عامرخٹک

فصلوں کیلئے ٹریٹمنٹ پلانٹ کے ذریعے پراسیس کیا گیا پانی استعمال کیا جائے ملتان: ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے کہا ہے کہ تمام ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر کام کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے ،افسران ترقیاتی منصوبوں کی خود مانیٹرنگ کریں،ٹینڈرنگ پراسس میں کوتاہی کرنے والے افسران نتائج کے خود ذمہ دار ہونگے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنی زیر صدارت ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں بارے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔عامر خٹک نے کہا کہ محکمہ صحت اور تعلیم اپنی کارکردگی مزید بہتر بنائیں، علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے فصلیں اور سبزیاں اگانے کے لیے سیوریج کا زہریلا پانی استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے اور کہا ہے کہ ضلع بھر میں سبزیوں کو زہریلے پانی سے سیراب کرنے والوں کے خلاف آپریشن شروع کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ سیوریج کے زہریلے پانی کے استعمال سے اگنے والی سبزیاں مختلف بیماریوں کا سبب بن رہی ہیں۔ صرف ٹریٹمنٹ پلانٹ کے ذریعے پراسیس کیا گیا سیوریج کا پانی سبزیوں اور فصلوں کو سیراب کرنے کے لیے استعمال کرنے کی اجازات ہے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں