اعتماد کا ووٹ: اپوزیشن حصہ لے گی یا نہیں فیصلہ آج متوقع
شائع شدہ تاریخ 05 مارچ, 2021
اپوزیشن کی جماعتیں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لیے کل ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گی یا نہیں، فیصلہ آج متوقع ہے۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جماعتیں آج سر جوڑ کر بیٹھیں گی اور کل ہونے والی قومی اسمبلی کے اجلاس کے لیے حکمت عملی تیار کرنے کے لئے مشاورت کریں گی۔ اپوزیشن نے تمام ارکان اسمبلی کو اسلام آباد میں موجود رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں، بلاول بھٹو زرداری بھی پارٹی رہنماوں سے اہم مشاورت کریں گے۔ حتمی مشاورت کے بعد قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔ مستند ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ بعض رہنماؤں نے کل ہونے والے اجلاس کا حصہ نہ بننے کی تجویز دے رکھی ہے۔