تازہ ترین

اس امپورٹڈ حکومت کو ختم نہ کیا تو میرا نام شہبازشریف رکھ دینا:شیخ رشید

اس-امپورٹڈ-حکومت-کو-ختم-نہ-کیا-تو-میرا-نام-شہبازشریف-رکھ-دینا:شیخ-رشید

راولپنڈی:سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے امپورٹڈ حکومت ختم کرنے اور عمران خان کی حمایت میں جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ راولپنڈی میں لال حویلی پر جلسے سے خطاب میں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے والے لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے آئندہ ممکنہ حکومت سے متعلق کہا کہ اگر امپورٹڈ حکومت کو ختم نہ کیا تو میرا نام شہبازشریف رکھ دینا۔ شیخ رشید نے عوامی اجتماع سے خطاب میں کہا کہ جس نے فائلیں بدلی ہیں وہ کل ملک کا وزیراعظم بننے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے عمران خان سے کہا تھا کہ اسمبلی توڑ دو، انہیں ایمرجنسی لگانے کا بھی کہا اور  آج بھی اسمبلیوں سے استعفے دینے کا کہا ہے۔ شیخ رشید نے اعلان کیا کہ میں عمران خان کی حمایت میں جیل بھرو تحریک کا اعلان کرتا ہوں، انہوں نے شرکاء سے ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا عہد لیا۔ شدید سیاسی بحران کی طرف اشارہ کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں خانہ جنگی کے حالات پیدا ہوچکے ہیں، اس طرح ملک نہیں چل سکتا۔ انہوں نے کہا پاکستانی عوام جانتے ہیں راولپنڈی غیرت مند لوگوں کا شہر ہے، عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے پر پنڈی والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں