اسکولز کے بعد کالجز اور یونیورسٹیز بھی بند کرنے کا اعلان
شائع شدہ تاریخ 10 مارچ, 2026
تفصیلات کے مطابق حکومتِ پنجاب نے صوبے میں جاری ہنگامی صورتحال اور توانائی کی بچت کے اقدامات کے پیشِ نظر تمام سرکاری و نجی کالجوں اور یونیورسٹیوں کو فوری طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تمام سرکاری ونجی کالجز اور یونیورسٹیز آج سے 31 مارچ تک بند رہیں گی۔
؎سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ احکامات میں تمام تعلیمی اداروں کو آن لائن کلاس زپر منتقل ہونے کی ہدایت کی اور کہا سربراہان آن لائن تعلیمی سرگرمیوں کے انتظامات یقینی بنانے کے پابند ہیں۔
سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ پہلےسےجاری یاطےشدہ امتحانات اپنےمقررہ شیڈول کےمطابق ہی منعقد کیے جائیں گے
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش کے باوجود پہلے سے جاری یا طے شدہ امتحانات متاثر نہیں ہوں گے۔ تمام امتحانات اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق ہی منعقد کیے جائیں گے اور ان پر بندش کا اطلاق نہیں ہوگا۔
ڈی پی آئی کالجز لاہور اور جنوبی پنجاب کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آن لائن لرننگ اور تعلیمی تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے تفصیلی ایس او پیز (SOPs) جاری کریں تاکہ کسی بھی قسم کے ابہام سے بچا جا سکے۔
سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے تمام متعلقہ حکام کو ان احکامات پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایت کی ہے۔