اسموگ کی سطح کم ترین، نومبر میں نیلا آسمان نظر آیا: مریم اورنگزیب
شائع شدہ تاریخ 28 نومبر, 2025
مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ گوجرانوالہ اور فیصل آباد کی سمت سے معمولی آلودگی کا امکان ہے، فصلیں جلانے کے بجائے پرالی کو بطور ایندھن استعمال کرنے کا رجحان ترتیب دیا گیا ہے، ای پی اے نے 780 تعمیراتی سائٹس پر سپرنکلرز لگائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی مسلسل نگرانی سے مجموعی فضائی حالات مستحکم ہیں، اسموگ اسکواڈز کی روزانہ کارروائیاں جاری ہیں اور فصلوں کی باقیات جلانے پر جرمانے کیے جا رہے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ بھٹوں کی جدید انسپکشن کی جا رہی ہے، دوپہر میں شمال مشرقی ہوائیں زرعی علاقوں سے تھوڑا دھواں لاسکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسموگ اس سال کم ترین سطح پرہے، نومبر کے مہینے میں نیلا آسمان نظر آنا کامیاب پالیسیوں کا ثبوت ہے۔