تازہ ترین

اسلام میں خواتین کے حقوق کسی اور مذہب میں نہیں،قبلہ ایاز

اسلام-میں-خواتین-کے-حقوق-کسی-اور-مذہب-میں-نہیں،قبلہ-ایاز

خواتین کے حقوق کی حمایت میں منبر و محراب سے آواز بلند ہونی چاہئے ،وفد سے گفتگو اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ اسلام نے خواتین کو جو حقوق دیئے وہ کسی اور مذہب نے نہیں دیئے ،ہمارے آئین میں عورتوں کے حقوق کا خاص خیال رکھا گیا ہے ،خواتین کے سلب ہونے والے حقوق کے خلاف منبر و محراب سے آواز بلند ہونی چاہئے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام اور پاکستان شریعت کونسل کے علمائے کرام کے مشترکہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،وفد میں مولانا عمران جاوید سندھو،مولانا قاری سہیل احمد عباسی ،مفتی امیر زیب اور دیگر شامل تھے ،علمائے کرام نے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کو 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر بعض مغربی این جی اوز کی طرف سے آزادی کے نام پر آوارگی کو فروغ دینے ،اسلام اور آئین پاکستان کے خلاف اقدامات اور ہماری معاشرتی اقدار و روایات کیخلاف مغربی تہذیب و تمدن مسلط کرنے کی سرگرمیوں کے خلاف اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ انتظامی اداروں کو پابند بنایا جائے کہ 8مارچ کو ایسے کسی متنازعہ پروگرام کی ہر گز اجازت نہ دی جائے ۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں