تازہ ترین

اسلام آباد میں خاتون اور لڑکے پر تشدد کرنے والا ملزم عثمان مرزا ساتھیوں سمیت گرفتار

اسلام-آباد-میں-خاتون-اور-لڑکے-پر-تشدد-کرنے-والا-ملزم-عثمان-مرزا-ساتھیوں-سمیت-گرفتار

 اسلام آباد: سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں خاتون اور لڑکے پر تشدد کرنے والا ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص لڑکے اور لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے جب کہ وہ لڑکے کو مارتے ہوئے مغلظات بھی بک رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوتے ہی جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور ویڈیو آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان تک پہنچ گئی، تو انہوں  نے وقوعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز کو ملزمان کو گرفتارکرنے کا حکم دیا، جس پر اسلام آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے  ویڈیو میں نظر آنے والے ملزم عثمان مرزا کو چند گھنٹوں میں ہی گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکے پر تشدد کرنے والے ملزم عثمان مرزا اور اس کے ساتھیوں  فرحان اور عطاء الرحمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں