تازہ ترین

اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا میں زلزلہ

اسلام-آباد-سمیت-خیبر-پختونخوا-میں-زلزلہ

اسلام آباد سمیت پشاور اور گرد و نواح کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق زلزلے کے جھٹکے چترال، سوات اور غذر میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی ہے، اس کی زمین میں گہرائی 180کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ میرپور آزاد کشمیر میں آنے والے  5 اعشاریہ8 شدت کے زلزلے نے علاقے میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی تھی۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں