تازہ ترین

اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب ، سندھ،خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام-آباد-سمیت-بالائی-پنجاب-،-سندھ،خیبر-پختونخوا،-شمال-مشرقی-بلوچستان-،-گلگت-بلتستان-اور-کشمیر-میں-آندھی-کے-ساتھ-بارش-کا-امکان-ہے،-محکمہ-موسمیات

اسلام آباد : محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب ، سندھ،خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوںکے دوران اسلام آباد،راولپنڈی سمیت بالائی اور وسطی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا ، بالائی سندھ ، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان کے کئی علاقوں میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔سب سے زیادہ بارش پنجاب، مری میں 27 ، جھنگ 21 ، اوکاڑہ 17 ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 13 ، فیصل آباد 9 ، چکوال 4 ، سرگودھا ، جوہرآباد 2 ، اسلام آباد ایک ، گلگت بلتستان، بگروٹ 17 ، چلاس ایک ، خیبرپختونخوا، کاکول ، پاراچنار 13 ، ڈیرہ اسماعیل خان 6 ، دیر ، سیدو شریف ، مالم جبہ 4 ، کالام 3 ، کشمیر ، راولاکوٹ 9 ، مظفرآباد 5 ، گڑھی دوپٹہ4 ، سندھ، لاڑکانہ 8 ، سکھر ، روہڑی ایک ، بلوچستان، بارکھان 5 ،ژوب میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔سب سے زیادہ درجہ حرارت، سبی میں 48 ، شہید بینظیرآباد ، سکرنڈ اور دادو میں 47ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

زیادہ پڑھی جانےوالی خبریں