جما عت اہلسنّت کراچی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہاہے کہ اسلام اورحقیقی نظریہ پاکستان میں ہی ملک کا استحکام، ترقی و خوشحالی وابستہ ہے کراچی : جما عت اہلسنّت کراچی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہاہے کہ اسلام اورحقیقی نظریہ پاکستان میں ہی ملک کا استحکام، ترقی و خوشحالی وابستہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معا شرے کو لا دینی قوتوں کے فتنے سے بچا نے کیلئے علما ء و عوام کو یکسو ہو کر جدو جہد اورا س ارض وطن پاکستان میں نظا م مصطفی کے نفا ذ اور تابناک مستقبل کیلئے اپنی تمام تر توا نیا ں صرف کرنا ہو ں گی۔ انہوں نے جامع مسجد شہداء میلاد لائنز ایریا میں جما عت اہلسنّت کراچی عہدیداران کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کام اس اجڑتے معاشرے کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا کردا ر ادا کر نا ہے ۔