اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر راجہ انعام امین منہاس کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں انہیں شیلڈ دی گئی ۔ راجہ انعام امین منہاس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہا ئیکور ٹ کے قیام میں اسلام آباد کے وکلاء اور ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کا اہم کردار ہے ۔صحافیوں نے ہائیکورٹ کے قیام میں اہم کردار ادا کیا تھا ۔ صدر اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن عامر سعید عباسی نے بھی راجہ انعام امین منہاس سمیت اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے تمام عہدیدار وں کو عدلیہ کی آزادی، قانون کی حکمرانی اور آزادی صحافت کیلئے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے قیام میں اہم کردار ادا کرنے والوں کو خصوصی ایوارڈز د ئیے گئے جن میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، راجہ انعام امین منہاس، شعیب شاہین ایڈووکیٹ ، سابق صدور اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن اسد ملک اور اویس خان یوسف شامل ہیں ۔